مخالفین تحریک انصاف کی روز بروز مقبولیت سے خوف زدہ نظر آتے ہیں:چوہدری شاہنواز

سوہدرہ : مخالفین تحریک انصاف کی روز بروز مقبولیت سے خوف زدہ نظر آتے ہیں ، کیونکہ تحریک انصاف کے قائد عمران خاں برسر اقتدار ملک کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرنا کا ارادہ رکھتے ہیں ، موجودہ غیر یقینی حالات کو بہتر بنانے کیلئے عمران خاں ہی موزوں ترین لیڈر سمجھے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی ویزر تحریک انصاف کے راہنما چوہدری شاہنواز چیمہ نے پارٹی ورکروں سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، جس کی وجہ سے ملک کے کروڑوں عوام کی نظریں عمران خاں پر لگی ہوئی ہیں ،عام انتخابات میں تحریک انصاف کے سونامی کو اب کوئی طاقت نہیں روک سکے گی