مخدوم شہاب الدین کے وزارت عظمی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

Makhdoom Shahabuddin

Makhdoom Shahabuddin

اسلام آباد : (جیو ڈیسک)حکمران جماعت کے امیدوار مخدوم شہاب الدین نے وزارت عظمی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے کورنگ امیدوارکے طورپر کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس موقع پر خورشید شاہ اور قمر زمان کائرہ سمیت متعدد پارٹی رہنما موجود تھے۔

واضح رہے کہ آج دوپہر دو بجے تک کاغذات جمع کرائے جاسکتے ہیں اور اپوزیشن کی جانب سے تاحال کسی نہ کاغذات جمع نہیں کرائے جبکہ ان کی جانب سے سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔