گیلانی اور بلاول زرداری کی بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری

Shrine benazir bhutto

Shrine benazir bhutto

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وزارت عظمی سے نااہلی کے بعد پہلی بار شہید بینظیر بھٹو کے مزار پرحاضری دی۔بلاول بھٹو اور یوسف رضا گیلانی نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ،صوبائی وزیر آغاسراج درانی اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما بھی موجودتھے۔ مزار پر حاضری کے بعد بلاول بھٹو اور یوسف رضا گیلانی نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔

شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی خون کا عطیہ دے کر اپنی والدہ کو خراج عقید ت پیش کیا۔