مراکش میں بس حادثہ، چالیس افراد ہلاک

Morocco bus crash

Morocco bus crash

مراکش(جیوڈیسک)جنوبی مراکش میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک مسافر بس پہاڑی نالے میں گرنے سے چالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حادثے میں بیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔ یہ بس مراکش سے ملک کے جنوبی مشرق کی جانب جا رہی تھی۔ زیادہ تر مسافروں کا تعلق مراکش سے ہی بتایا جاتا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ہلاک ہونے والوں میں کوئی غیر ملکی بھی شامل ہے کہ نہیں۔