بحرین: حزب اختلاف کے 13 رہنماؤں کی قید کی سزائیں برقرار

Bahrain

Bahrain

بحرین(جیوڈیسک)بحرین کی ایک عدالت نے حزب اختلاف کے 13 رہنماؤں کی قید کی سزائیں برقرار رکھی ہیں جن میں سات کی عمر قید کی سزائیں بھی شامل ہیں۔

ان پر خلیجی بادشاہت گرانے کی سازش کے الزامات ہیں۔ وکلاء نے کہا کہ ملزمان جنہوں نے بڑے پیمانے پر جمہوری اصلاحات کے مطالبہ پر گزشتہ سال ایک ماہ تک جاری رہنے والے مظاہروں میں قائدانہ کردار ادا کیا تھا اپیل عدالتوں سے رجوع نہیں کیا جہاں خصوصی عدالت کی طرف سے دی گئی سزا کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔