کرشنا دہشت گردی سے پاک ماحول میں مذاکرات کے خواہشمند

S.M Karishna

S.M Karishna

بھارت (جیوڈیسک) بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا آٹھ ستمبر کو پاکستان کے دورے سے نہایت پرامید ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس دورے میں پاکستان پرواضح کیاجائے گا کہ وہ دوطرفہ مسائل کے حل میں سنجیدہ ہیں۔ایس ایم کرشنا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت شدت پسندی کے خلاف ہے لہذا ہم دہشت گردی سے پاک ماحول میں پاکستان سے مذاکرات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات میں دو برسوں کے دوران بہتری آئی ہے تاہم تعلقات کے حوالے سے ابھی مزید اقدامات کی ضرورت ہے اور مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالاجائے گا۔ایس ایم کرشنا دورہ پاکستان میں حناربانی کھر کے علاوہ اعلی پاکستانی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔