نوایزی ڈے میں خفیہ اور حساس معلومات ہیں ، پینٹاگون

George Little

George Little

پینٹا گون (جیوڈیسک) پینٹا گون کا کہنا ہیکہ سابق امریکی سیلز کی کتاب میں اسامہ آپریشن کے حوالے سے خفیہ اور حساس معلومات درج ہیں۔ پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جارج لٹل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسامہ آپریشن میں حصہ لینے والے سابق امریکی سیلز نے اپنی کتاب نو ایزی ڈے میں دنیا کے سب سے مطلوب شخص کے آپریشن کی حساس اور خوفیہ معلومات عام کیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مصنف کو کتاب شائع کرنے سے پہلے پینٹا گون سے منظوری لینی چاہئیتھی۔ پینٹا گون کا کہنا ہے کہ کتاب کی فروخت پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مصنف نے کتاب فرضی نام سے شائع کی ہے اور امریکی عوام کے لئے منگل کے روز پہلی بار کتاب فروخت کے لئے پیش کی گئی۔