شام میں بدامنی : پناہ گزینوں کی تعداد سوا2 لاکھ سے تجاوز کر گئی

Syria

Syria

شام (جیوڈیسک) بدامنی کا شکارملک شام کے پناہ گزینوں کی تعداد سوا دولاکھ سے تجاوز کرگئی۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین یو این ایچ سی آر نے کہا ہے کہ اس نے اب تک ترکی، اردن، لبنان اور عراق میں شام کے 2 لاکھ 35 ہزار پناہ گزینوں کا اندارج کیا ہے۔

جن کی مدد کے لیے یواین ایچ سی آر نئی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ادارے کی ترجمان خاتون میلسا فلیمنگ کا کہنا ہے کہ صرف اگست کے مہینے میں ایک لاکھ شامی باشندوں نے جانیں بچانے کے لیے۔ ہمسایہ ممالک میں پناہ حاصل کی ہے۔