ترکی پناہ گزینوں سے متعلق اپنی پالیسی سے دنیا کے لیے مثال قائم کر رہا ہے: فخر الدین آلتون

Fakhruddin Alton

Fakhruddin Alton

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈائریکٹر فخر الدین آلتون نے کہا کہ ترکی نے اپنی حقیقت پسندانہ اور انسانی امیگریشن پالیسی کے ساتھ دنیا کے سامنے ایک مثال قائم کی ہے۔

آلتون نے ان خیالات کا اظہار دارالحکومت انقرہ میں ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کے تعاون سے انٹرنیشنل میڈیا انفارمیشن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تارکین وطن اور میڈیا ورکشاپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

صدر کے کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر آلتون نے کہا کہ ترکی موجودہ دور ایک مستحکم قوت کے طور اپنی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ علاقائی ممالک کی بھی سیکورٹی کے لیے جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں بڑی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ترکی اس وقت حقیقت پسندانہ اور انسانی امیگریشن پالیسی کے ساتھ دنیا کے سامنے ایک مثال قائم کیے ہوئے ہے۔

صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈائریکٹر فخر الدین آلتون نے کہا کہ ترکی ایک طرف، جنگ، دہشت گردی اور قتل عام سے فرار ہونے والوں کے لیے اپنے دروازے کھولے ہوئے ہے تو دوسری طرف، بے گھر افراد کو باعزت، محفوظ اور رضاکارانہ واپسی کا موقع فراہم کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت کے ساتھ اپنے امور سر انجام دے رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج جرمنی 5 لاکھ 30 ہزار اور سویڈن ایک لاکھ 30 ہزار شامی تارکین وطن کی میزبانی کر رہا ہےجبکہ کسی دوسرے مغربی ملک میں 50 ہزار سے زیادہ شامی تارکین وطن موجود نہیں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی جرمنی سے 8 گنا زیادہ تارکین وطن کی میزبانی کر رہا ہے۔