مرڈر تھری 15 فروری کو ریلیز ہو گی

Murder 3 Movie

Murder 3 Movie

ممبئی(جیوڈیسک) پاکستانی اداکارہ مونا لیزا اور رندیپ ہوڈا کی رومانٹک تھرلر فلم مرڈر تھری کے نئے گانے ہم جی لیں گے کی وڈیو مداحوں کیلئے ریلیز کردی گئی ہے۔

پاکستانی اداکارہ مونا لیزا اور رندیپ ہوڈا کی رومانٹک تھرلر فلم مرڈر تھری کے نئے گانے ہم جی لیں گے کی وڈیو مداحوں کیلئے ریلیز کردی گئی ہے۔ اس گانے کو پاکستانی گلوکار مصطفی زاہد کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ میوزک پریتم نے دیا ہے۔

گانے میں رندیپ اپنی ہیروئن ادیتی اور مونا لیزا کیساتھ نظر آرہے ہیں۔ مہیش بھٹ بینر کی فلم مرڈر کے پریکوئل مرڈر تھری میں مونا لیزا، رندیپ ہوڈا اور ادیتی را حیدری اہم اداکاروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جس کے ہدایتکار مہیش بھٹ ہیں۔

پانچ کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والی سسپنس، تھرل اور رومانس سے بھرپور یہ فلم 15 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔