مرکزی عید گاہ کی تعمیر اور تزئین وآرائش کے بعد شاہ فیصل ٹاؤن کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی (محمد ارشد) شاہ فیصل ٹاؤن میں ڈھائی ایکڑ سے زائد رقبے پر مرکزی عید گاہ کو ماڈل بنانے کے لئے تیز ئن و آرائش اور تعمیر و مرمت کا آغاز کردیا گیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹاؤن کمال مصطفی ،ٹائون افسران ،ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کے ذمہ دران اور عید گاہ کمیٹی کے منتظمین کے ہمراہ ماڈل عید گاہ کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر TMAشاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام سنگ بنیاد کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ شاہ فیصل ٹائون کا مرکزی عید گاہ شہر کا مثالی عید گاہ ہوگا عید گاہ کی تزئین و آرائش اور تعمیر کے بعد شاہ فیصل ٹاؤن کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوگا نشاط ضیاء قادری نے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل کو علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی مسائل اُن کی دہلیز پر پہنچانے اور علاقائی خوبصورتی کے حوالے سے مثالی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر عوام کے باہمی تعاون کے ذریعے بلا تفریق تمام علاقوں میں ترقی اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔

نشاط ضیاء قادری نے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل کے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ عید گاہ کی تعمیر اور تزئین و آرائش کا کام ماہ ربیع الاول سے قبل مکمل کیا جائے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے مرکزی عید گاہ کی تزئین و آرائش اور تعمیر و ترقی کے ساتھ عید گاہ کے ساتھ ماڈل فیملی پارک کی تعمیر پر حق پرست قیادت اور ٹاؤن انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹاؤن کمال مصطفی نے کہاکہ علاقائی ترقی اور عوامی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے اپنے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں اور انشا اللہ عوامی نمائندوں کی معاونت اور عوامی تعاون کے ذریعے شاہ فیصل ٹائون کو شہر کا مثالی ٹائون بنا یا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹائون کو درپیش مالی بحران اور نامساعد حالات کے باوجود حق پرست عوامی نمائندوں کے تعاون کے ذریعے ٹائون کے ہر گلی اور محلے میں ترقیاتی منصوبوں پر کا کو جاری رکھ کر عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے کوشاں ہیں کمال مصطفی نے کہاکہ مرکزی عید گاہ اور ماڈل فیملی پارک کو ایک ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔