مرکزی مجلس عاملہ کیطرف سے انتخابات کی تاریخ کے تعین کیلئے قائم کردہ اعلیٰ اختیارتی کمیٹی کا اجلاس

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آزادکشمیر کالج ٹیچر ایسوسی ایشن (ایکٹا) کی مرکزی مجلس عاملہ کیطرف سے انتخابات کی تاریخ کے تعین کیلئے قائم کردہ اعلیٰ اختیارتی کمیٹی کا اجلاس 3نومبر 2012کو گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجوایٹ کالج میرپور میں منعقد ہوا اجلاس میں پروفیسر محمد ریاض ملک بھمبر ،پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین ظفر راولاکوٹ ،پروفیسر شاہد مختار راولاکوٹ ،پروفیسر اکبر حسین پلندری ،پروفیسر الیاس مرزا میرپور اور پروفیسر فیصل اقبال مظفرآباد نے شرکت کی کمیٹی کااجلاس تقریباً 4گھنٹے جاری رہا تاہم اراکین کمیٹی مرکزی ایکٹا کے انتخابات کی حتمی تاریخ کا تعین کرنے میں ناکام رہے اراکین کمیٹی پروفیسر محمد ریاض ملک ،پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین ظفر اور پروفیسر شاہد مختار نے 5نومبر 2012کو بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہاگیا ہے کہ مرکزی ایکٹا کے انتخابات 25دسمبر 2012سے قبل کروائے جائیں گے۔

انہوں نے مرکزی کنونشن کے انعقاد کیلئے مختلف اضلاع میں کنونیئر نامزد کیے جانے کی بھی تردید کی اور کہاکہ کمیٹی کے پاس مرکزی کنونشن کے انعقاد اور مختلف اضلاع میں کنوینئر نامزد کیے جانے کا کوئی اختیار نہیں تھا انہوںنے اس امر کی بھی تردید کی کہ پروفیسر محمد ایوب چوہدری کوٹلی اور پروفیسر شاہد مختار راولاکوٹ کمیٹی کے اجلا س میں بطور ممبر شریک ہوئے پروفیسر شاہد مختار کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے شامل اجلاس ہوئے جبکہ پروفیسر محمد ایوب چوہدری مخض اپنی موجودگی ظاہر کرنے کیلئے میرپور کالج کے احاطے میں موجود رہے یہ واضح رہے کہ آزادکشمیر کالج ٹیچر ایسوسی ایشن کی مرکزی مجلس عاملہ کا جو اجلاس 17اکتوبر 2012کو گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجوایٹ کالج مظفرآباد میں ہوا تھا وہاں مجلس عاملہ کے دو تہائی اراکین نے مرکزی ایکٹا کے انتخابات ملتوی کرنے اور انہیں مارچ /اپریل 2013میں منعقد کروانے کا فیصلہ کیا تھا اس اجلاس کے اختتام پر متذکرہ بالا چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جسکا مقصد معید مارچ/اپریل 2013میں مرکزی ایکٹا کے انتخابات کیلئے حتمی تاریخ کا فیصلہ کرنا تھا جبکہ کمیٹی کا میرپور میں منعقدہ اجلاس کسی حتمی فیصلے پر پہنچے بغیر ختم ہو گیا اراکین کمیٹی نے اس امر پر اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک مخصوص ٹولہ اپنے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ایکٹا کو ہائی جیک کرنے کیلئے اس قسم کے من گھڑت اور حقائق کے منافی بیانات اخبارات میں شائع کروا کر اپنا چھوٹا قد اونچا کرنے کی سعی ناکام کر رہاہے کالج ٹیچرز کو ان کی منفی سرگرمیوں سے خبردار رہنا چاہیے۔