مسئلہ افغانستان کا حل، سہ فریقی کانفرنس آج ہوگی

turkey conference

turkey conference

ترکی میں پاکستان، افغانستان اور ترکی کے درمیان چھٹی سہہ ملکی سربراہ کانفرنس آج ہو رہی ہے۔ کانفرنس میں مسئلہ افغانستان کے پرامن حل اورخطے میں سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترک صدرعبداللہ گل سہہ فریقی کانفرنس کی میزبانی کررہے ہیں۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے صدرمملکت آصف علی زرداری اور افغانستان کی جانب سے صدر حامد کرزئی شرکت کررہے ہیں۔ وزیرخارجہ حنا ربانی کھر اور وزیردفاع چوہدری احمد مختارسمیت دیگراعلی حکام کا وفد بھی صدرزرداری کے ہمراہ دورے پر ہے۔