مسلم لیگ ق کے وزرا آج حلف اٹھائیں گے

parliament

parliament

پاکستان : (جیو ڈیسک)مسلم لیگ ق کے دس وزرا کاآج حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں ق لیگ کے چار وفاقی وزرا اور چھ وزرائے مملکت شامل ہوں گے۔وفاقی وزرا میں جام یوسف، طالب نکئی، بہادر سیہڑ اور شیخ وقاص شامل ہوں گے۔ چوہدری پرویز الہی پہلے ہی وفاقی وزیر کا حلف اٹھا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فیصل صالح حیات اور رضاحیات ہراج نے حلف اٹھانے سے انکارکیا ہے۔ جس کے بعد جام محمد یوسف اور طالب نکئی کو وفاقی کابینہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔