لاہور : دو مبینہ پولیس مقابلے،4 ڈاکو ہلاک ہوگئے

lahore Encounter

lahore Encounter

لاہور کے علاقے پنجاب سوسائٹی اور اچھرہ میں مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ چار ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس نے تین ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ ناکے پر پولیس کے روکنے پر ڈاکوں نے فائرنگ کردی پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے۔

اچھرہ کے علاقے سلیم چوک میں ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ ڈاکوں نے پولیس پر فائرنگ کردی ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک کانسٹیبل جاں بحق جبکہ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ایک ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔