کراچی : قتل و غارت کا سلسلہ جاری، مزید4 افراد قتل

karachi killing

karachi killing

کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی میں قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے۔ فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید چار افراد جان کی بازی ہارگئے۔کراچی میں لاشیں گرنے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ علی الصبح گارڈن کے علاقے سے بوری بند لاش ملی ہے۔ بلدیہ ٹاؤن اور مچھر کالونی میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ شر پسندوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس سے سب انسپکٹر سمیت دو اہلکارجاں بحق ہوئے۔

ڈی آئی جی ویسٹ نعیم بروکا کے مطابق پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کیاگیا اس کی انکوائری کی جارہی ہے۔ منگھو پیر کے علاقے سے دو افراد کی لاشیں ملیں۔ مقتولین کو تشددکانشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔

میوہ شاہ کے قریب لیاری ندی سے کئی روز پرانی لاش ملی ۔سعود آباد گراؤنڈ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے گولیاں مارکے ہلاک کیا گیا۔ ایک شخص کو بلدیہ ٹاون میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔