مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ

national assembly

national assembly

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ایوان میں داخل ہوئے تو ن لیگ کے ارکان ایوان سے باہر چلے گئے تاہم حکومتی ارکان نے کھڑے ہو کر وزیراعظم کا استقبال کیا اور سپریم کورٹ کے فیصلے میں سزا پر وزیراعظم کو گلے مل کر مبارکبادیں دیتے رہے۔

سوالوں کے وقفے میں قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں مقیم اراکین پارلیمنٹ ایک کروڑ اکانوے لاکھ کے نادہندہ ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں ہو نے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پانی وبجلی کے وفاقی وزیر سید نوید قمر نے ایوان کو بتایا کہ جو اراکین پارلیمنٹ بجلی بلوں کے نادہندہ ہیں ان کو نوٹس بھیج دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ستاون صنعتی یونٹس کے مالکان بھی ایک کروڑ سے زائد کے نا دہندہ ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ وزیر پانی و بجلی نے بتایا کہ اتفاق فاونڈری چار کروڑ کی نادہندہ ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام پانچ بجے دو بارہ ہو گا۔