گیاری سیکٹر میں ریسکیو آپریشن جاری، سانحے کو 21 روز گزر گئے

Siachen

Siachen

سیاچن : (جیو ڈیسک) گیاری سیکٹر میں شدید سرد موسم اور یخ بستہ ہواوں کے باعث درپیش مشکلات کے باوجود برف کے نیچے دبے پاک فوج کے اہلکاروں اور سویلین کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن 21 ویں روز بھی جاری ہے۔

گیاری میں سرد موسم ، یخ بستہ ہواوں کی وجہ سے پلانٹ اور دیگر آلات کے استعمال میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تاہم ان تمام تر مشکلات کے باوجود ریسکیو آپریشن دن رات جاری ہے، افرادی قوت اور دستیاب مشینری اور آلات کی مدد سے تمام نشاندہی شدہ ترجیحی مقامات پر کھدائی کے کام کو وسعت دی جا رہی ہے، اس سلسلے میں ریڈارز کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔