مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کا مثبت پہلو مرکزی اور مقامی قیادت کی طرف سے الیکشن مہم پر بھر پور توجہ دینا ہے

ورٹ بابت ضمنی الیکشن این اے 107برائے توجہ جناب سیکرٹری انفارمیشن پنجاب لاہورحلقہ نمبر۔ این اے107علاقہ جات سرائے عالمگیر، کھاریاں تعداد امیدوار 14 نام امیدوار (1)ملک حنیف اعوان (مسلم لیگ ن) (2)رحمان نصیر آف مرالہ ( مسلم لیگ ق) ( 3)سید مبشر حسین (سنی تحریک)(4 ) ملک فیصل جاوید اعوان (آزاد امیدوار) (5)ندیم عاشق اعوان(آزاد امیدوار)(6 )چوہدری شبیر احمد(آزاد امیدوار) (7 )چوہدری محمد اکرم(8)(آزاد امیدوار)خالد بشیر بھدر(آزاد امیدوار)(9)راشد محمود (آزاد امیدوار)(10)عرفا ن نصیر چوہدری (آزاد امیدوار)(11)علامہ شبیر احمد حسینی نظامی (آزاد امیدوار) (12)علی اصغر (آزاد امیدوار) ( 13)ریاض چب ایڈووکیٹ(آزادامیدوار)(14)نعمان اشرف چوہدری (آزاد امیدوار)۔تعداد ووٹ:402898 خواتین:181396 مرد:221502 پولنگ اسٹیشن:281 مردانہ :49 زنانہ :46 مشترکہ:186 پولنگ بوتھ:760 مردانہ:414 زنانہ :346 عوامی رائے :علاقائی وسیاسی مبصرین اور میڈیا سے وابستہ افراد کی رائے کے مطابق اس حلقہ میں مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا ۔ ان کی رائے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی پوزیشن بہتر ہے ۔تاہم مقابلہ سخت ہوگا اور جیتنے والا امیدوار زیادہ سے زیادہ پانچ ہزار ووٹوں کی برتری حاصل کر سکے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کا مثبت پہلو مرکزی اور مقامی قیادت کی طرف سے الیکشن مہم پر بھر پور توجہ دینا ہے۔

پارٹی کا ووٹ بنک بھی ان کی جیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔ جب کہ منفی پہلو سابق ایم این اے ملک جمیل اعوان کا اہل علاقہ سے موثر طور پر رابطے میں نہ رہنا ہے ۔ اعوان برادری سے تعلق رکھنے والے امیدوارملک ندیم عاشق اعوان اور فیصل جاوید بھی ان کے ووٹ تقسیم کرسکتے ہیں ۔ مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کا مثبت پہلو پارٹی کی مرکزی قیادت کا گجرات سے تعلق ہے اور ایم پی اے چوہدری محمد ارشد ان کے لیے ووٹ حاصل کرنے کے لیے اپنا بھر پور اثر ورسوخ استعمال کر رہے ہیں ۔ ان کامنفی پہلو بار بار سیاسی وابستگی تبدیل کرنا نیز(ق) لیگ اور(پی پی پی) کا انتخابی اتحاد ہے ۔ جس کی وجہ سے مسلم لیگ (ق) کے حامیوں میں بے چینی ہے۔

گجرات کے حلقہ این اے 107میں آج ضمنی الیکشن منعقد ہوں گے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ضمنی الیکشن میں اصل مقابلہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک محمد حنیف اعوان اور مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی کے مشترکہ امیدوارو سابق ایم این اے رحمن نصیر مرالہ کے درمیان ہوگا جبکہ گیارہ آزاد امیدوار بھی اپنے قسمت آزمائی کرینگے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفیسر گجرات ماجد شریف ڈوگر نے بتایا ہے کہ حلقہ این اے 107میں کل رجسٹرڈ ووٹڑز کی تعداد 4لاکھ 2ہزار 898ہے جس میں مرد ووٹرز 2لاکھ 21ہزار اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1لاکھ 81ہزار 396ہے جو کہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے ضمنی الیکشن میں 760پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جن میں مرد ووٹرز کیلئے 414بوتھ اورخواتین ووٹر زکیلئے 346ووٹنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جبکہ آزاد امیدواران میں شبیر احمد چوہدری راشد محمود سید مبشر حسین عرفان نصیر چوہدریعلامہ غلام شبیر احمد چشتیعلی اصغر محمد ریاض ملک فیصل جاوید اعوان نعمان اشرف ندیم عاشق اعوان شامل ہیں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر آفیسر ڈی سی او گجرات نوازش علی نے بتایا ہے کہ ضمنی الیکشن میں امیدواران سمیت کوئی بھی شخص سرعام اسلحہ کی نمائش نہیں کرسکے گا اور تمام پولنگ اسٹیشنوں کے قریب غیر ووٹرز کو جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی جس کیلئے دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے ڈی سی او نے بتایا کہ ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں آج پورے ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان بھی کردیا ہے ۔

یونیورسٹی آف گجرات سمیت ضلع بھر کے تمام سرکاری دفاتراور تعلیمی ادارے بھی بند رہینگے این اے 107میں ضمنی الیکشن کے دوران کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تین ہزار کے قریب پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ رینجرز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے جو کہ الیکشن کے نتائج تک حلقہ کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات رہینگے حلقہ این اے 107کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن کے ایم این اے ملک جمیل اعوان کی ہالینڈ کی دوہری شہریت رکھنے پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد خالی ہوئی تھی گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرراجہ بشارت کی نگرانی میں پولیس ایلیٹ فورس اور رینجرز اہلکاروں نے تحصیل کھاریاں کے حلقہ این اے 107میں فلیگ مارچ کیا اور پولنگ اسٹیشنوں کی صورتحال کاجائزہ بھی لیا۔