مسیحی برادری کے ساتھ ہونے والی زیادتیاں ختم کی جائیں: احسان مسیح سندھو

گجرات: مسیحی برادری کے ساتھ ہونے والی زیادتیاں ختم کی جائیں اور مسیحی برادری کے خلاف درج ہونے والے مقدمات فوری طور پر خارج کیے جائیں ، گزشتہ روز سینٹ اینڈ ریوز چرچ گجرات میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ق اقلیتی ونگ کے راہنما احسان مسیح سندھو ، سٹی صدر مون شہباز اور سلامت شفیع رانا نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے مقامی راہنما کی ایماء پر مسیحی برادری کے مذہبی قائدین کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں ، جس سے مسیحی برادری میں اشتعال پایا جاتا ہے ، ڈی پی او گجرات و دیگر حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر بشپ آف سیالکوٹ اور پادری حفیظ گل اور دیگر راہنمائوں کے خلاف درج ہونے والے مقدمات خارج کریں اور جو لوگ مذہبی منافت پھیلانے میں مصروف ہیں ، ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ مسیحی امن پسند قوم ہیں اور ہمیں سڑکو ں پر آنے کیلئے مجبور نہ کیا جائے مسلم لیگ ن کے راہنمائوں کو بھی مسیحی برادری میں انتشار پھیلانے والوں کا سد باب کرنا چاہیے ، اس موقع پر یاسر وکٹر گل ، سموئیل شاد ، ارشاد نائیک ، الیاسب و دیگر بھی موجود تھے ، جنہوں نے ڈی پی او گجرات سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسیحی برادری کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں ۔