مشائخ اور علما کی جانب سے لانگ مارچ کی حمایت

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

ملک کے ڈیڑھ سو مشائخ اور علما نے پاکستان عوامی تحریک کے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں اصلاحات کے بغیر انتخابات ملک توڑنے کا ایجنڈا ہے۔

ملک بھر کے ڈیڑھ سو سے زائد مشائخ و علما اور مختلف خانکاہوں کے سجادہ نشینوں جن میں پاکپتن شریف،آستانہ عالیہ سخی سلطان باہو،چورہ شریف ،مانکی شریف اور اچ شریف سمیت دیگر نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ پر وفیسر ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی اور چودہ جنوری کو ہونے والے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کیا۔

پر وفیسر طاہر القادری نے مشائخ و علما سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست کے حق میں ہیں لیکن یذیدی سیاست کو نہیں مانتے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ نے کہا کہ وہ گالیوں اور بے بنیاد تہمتوں کا جواب نہیں دیں گے لیکن اکڑی ہوئی گردنوں سے سریہ ضرور نکالیں گے۔

طاہر القادری نے کہا کہ منزل پائے بغیر اسلام آباد سے خالی ہاتھ واپس نہیں لوٹیں گے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ نے خبردار کیا کہ اگر اصلاحات کے بغیر انتخابات کرائے گئے تو یہ ملک توڑنے کا ایجنڈا ہوں گے۔

طاہر القادری نے کہا کہ دس سال ملک واپس آنے والے کس منہ سے انکی وطن واپسی پر سوال اٹھاتے ہیں انکا ملک لوٹنے والوں سے کوئی مطالبہ نہیں اب کیسی حکومت ہوگی اس کا فیصلہ عوام ہی کریں گے۔