مشرف کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرسکتے ہیں،رحمان ملک

rehman malik

rehman malik

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ عدالت نے حکم دیا تو سابق صدر پرویزمشرف اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا۔  اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بلوچستان کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ عدالت نے حکم دیا تو پرویزمشرف اور شوکت عزیز کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا۔
میچ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کر رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کے پاس اپیل کا حق محفوظ ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث ہے تو قوم اسے برداشت نہیں کرے گی۔