مشل اوباما کی گوردوارہ حملے کے متاثرین کے اہلخانہ سے ملاقات

Mitchell obama

Mitchell obama

امریکا (جیوڈیسک) امریکی خاتون اول مشل اوباما نے وسکونسن میں گوردوارے پر حملے میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ خاتون اول نے گوردوارے کے قریب واقع اوک کریک ہائی اسکول کی عمارت میں سکھوں سے ملاقات کی۔ پانچ اگست کو گوردوارے پر فائرنگ سے چھ افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے تھے۔

مشل اوباما نے مرنے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انکی ملاقات میں صرف متاثرین کو بلاوایا گیا تھا اور میڈیا کو بھی کوریج کی دعوت نہیں دی گئی۔