مصر:اقتدار کی کشمکش کے باوجود فوج کا نئے صدر کو سیلوٹ

Mohammed Morsi

Mohammed Morsi

مصر : (جیو ڈیسک) مصر کے نو منتخب صدر محمد مرسی کی فوجی تقریب میں شرکت۔ فوج اور اخوان المسلمین میں اقتدار کی کشمکش کے باوجود فوج کا نئے صدر کو سیلوٹ۔

محمد مرسی نے فوجی کیڈٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کا بھی معائنہ کیا۔ مصری صدر کو اسکندریہ میں ملٹری بینڈ کے مارشل آرٹ میں مہارت کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر محمد مرسی نے فیلڈ مارشل حسین تانتاوی اور چیف آف اسٹاف سمیع عنان سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

فوج اور اخوان المسلمین کے درمیان اقتدار کی کشمکش کے باوجود دونوں جانب سے رواداری کے مظاہرے پر ملک میں مثبت رد عمل سامنے آیا ہے۔