مصری صدر محمد مرسی آج سعودی عرب پہنچیں گے

mohammad mursi

mohammad mursi

مصر : (جیو ڈیسک) مصر کے نومنتخب صدر محمد مرسی اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر آج سعودی عرب پہنچیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری صدر سعودی فرماروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں۔

محمد مرسی سعودی قیادت سے خطے کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ بھی ملاقات کرینگے۔ دورہ سعودی عرب کے دوران مصری صدر اور انکے وفد کے ارکان عمرہ بھی ادا کریں گے۔