امریکا کی ٹمبکٹو میں مزارات کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت

victoria nuland

victoria nuland

امریکا : (جیو ڈیسک) امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے ٹمبکٹو میں شدت پسندوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے مزارات سمیت دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں اور تاریخی مقامات کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کی ہے۔ گذشتہ روز جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹمبکٹو میں مزارات اور دیگر تاریخی و ثقافتی اہمیت کے حامل عمارتوں کو نقصان پہنچانے اور اس حوالے سے مقامی آبادی کو شدت پسندوں کی جانب سے مسلسل دھمکیوں پرسخت افسوس ہے۔

انہوں نے یونیسکو سے اپیل کی کہ وہ اس تخریبی کارروائیوں کی فوری روک تھام کے اقدامات کرے، انہوں نے اس مالے کی حکومت کو اس معاملے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مالے امریکہ کا ایک مضبوط دوست ہے اور ہم مالے میں معاشی ترقی اور امن و استحکام اور جمہوریت کیلیے ہر ممکن تعاون کریں گے، انہوں نے مالے کی حکومت کو شمالی مالے میں باغیوں کی جانب سے سورش کو کچلنے میں بھی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا۔