مصری وزیر اعظم کے دورہ کے اسرائیلی حملے، مزید 2 فلسطینی شہید

Egyptian Prime Minister's Visit

Egyptian Prime Minister’s Visit

غزہ (جیوڈیسک)مصر کے وزیر اعظم ہاشم قندیل غزہ کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے اس دورے کا مقصد حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ ادھر ہاشم قندیل کے دورے کے دوران اسرائیلی حملے سے 2 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں.

ہاشم قندیل غزہ میں تین گھنٹے تک قیام کریں گے اور اطلاعات ہیں کہ وہ جنگ بندی کے لیے کسی معاہدے پر پہنچنے کی کوشش بھی کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے مصری صدر کی غزہ میں موجودگی کے دوران شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا. تین دن سے جاری حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے. اس سے پہلے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں میں گذشتہ رات اضافہ ہوا ہے جبکہ اسرائیلی حکومت نے تیس ہزار کے قریب ریزروز فوجیوں کو حاضر ہونے کا حکم دے دیا تھا۔