مصر: دس امیدواروں کو انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں نااہل قرار دیا گیا

Egypt

Egypt

مصر : (جیو ڈیسک) مصر میں آئندہ صدارتی انتخابات کے نگراں ادارے نے تئیس میں سے دس امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔ پابندی کا سامنا کرنے والے امیدواروں میں اخوان المسلمین کے خیرات الشاطر اور مصر کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ عمر سلیمان بھی شامل ہیں۔

ان امیدواروں کو انتخابی قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں نااہل قرار دیا گیا ہے۔ یہ امیدوار فیصلے کے خلاف آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں اپیل کرسکتے ہیں۔مصر کے صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ اگلے ماہ ہوگا اور اگر ضرورت پڑی تو دوسرا مرحلہ مئی کے مہینے میں ہوگا۔