مصر : سپریم کورٹ نے ہڑتال کر دی

Egypt Supreme Court Strike

Egypt Supreme Court Strike

مصر (جیوڈیسک) مصر میں اخوان المسلمین کے مظاہروں کے بعد سپریم کورٹ نے غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کر دی ہے۔ اعلی عدلیہ کے ججوں کا کہنا ہے کہ نفسیاتی دبا کی وجہ سے وہ کام جاری نہیں رکھ سکتے۔ اس سے پہلے اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے قاہرہ میں عدلیہ کے اجلاس کاگھیرا کر کے ججوں کو کام سے روک دیا تھا۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ججوں کو نفسیاتی طور پر قتل کیا جارہا ہے جس کے بعد کام جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔ مصر کی حکمران جماعت اخوان المسلمین کو خدشہ ہے کہ سپریم کورٹ نئے آئینی مسودے کو کالعدم قرار دے دے گی۔