ترکی : کرد علیحدگی پسندوں اور پولیس میں تصادم، متعدد افراد زخمی

Turkey

Turkey

ترکی (جیوڈیسک) ترکی میں کرد علیحدگی پسندوں اور پولیس میں تصادم سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ترک صوبے دیار کبیر میں فوج سے لڑائی میں ہلاک ہونے والے باغی رہنما کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مشتعل مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے بازی کی اور پولیس پر حملہ کر دیا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن اور شیلنگ کی گئی جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

ترک وزیر اعظم طیب اردگان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کردوں کی زبان اور شناخت کے حوالے سے قانون سازی کی لیکن سیاسی رہنما مزید صوبائی خودمختاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جبکہ انتہا پسند کرد لبریشن آرمی ترکی سے علیحدگی اختیار کر کے دیار کبیر اور ملحقہ علاقوں میں کردستان کی ریاست قائم کرنا چاہتی ہے۔