چین میں زیورات کی نمائش کے دوران ڈریگن کا رنگ غالب

China

China

ہانگ کانگ(جیوڈیسک) ھانگ کانگ ڈریگن کو چین کی ثقافت میں کافی اہمیت حاصل ہے چین میں 2012 بھی ڈریگن ائیر منایا جا ر رہا ہے۔ زیورات کی نمائش جس میں ڈریگن کا رنگ غالب ہے۔چین کے شہر ہانگ کانگ میں دنیا بھر سے 20 ممالک سے 560 سونار اکٹھے ہیں۔ ان کے بنائے ہوئے شاہکارقیمتی زیورات کی مالیت لاکھوں ڈالر ہے اسی مناسبت سے نمائش میں رکھے ز یورات کو بھی ڈریگن کی شکل میں ڈھال دیا گیا۔

قیمتی ہیروں اور پتھروں سے بنے ان ڈریگنز نما زیورات کو دنیا بھر سے لوگ دیکھنے آرہیہیں۔نمائش کا انعقاد کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یورپ میں جاری معاشی بحران کی وجہ سے زیورات کی نمائش کے لیے چین سے زیادہ مناسب جگہ کوئی اور نہ تھی ۔نمائش اگلے اتوار تک جاری رہے گی جس میں دنیا بھر سے زیورات پسند کرنے والوں کی آمد متوقع ہے۔