مصر میں پارلیمنٹ نے ملک کے نئے آئین کی منظوری دیدی

Egypt Parliament

Egypt Parliament

قاہرہ(جیوڈیسک) مصر میں پارلیمان نے ملک کے نئے آئین کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ پارلیمان نے جمعہ کی صبح ایک طویل اجلاس کے بعد اس مسودے میں شامل تمام دو سو چونتیس شقوں کی منظوری دی۔

اب اسے صدر مرسی کے پاس منظوری کے لیے بھیجا جائے گا جس کے بعد اس پر عوامی ریفرنڈم ہوگا۔ آزاد خیال، بائیں بازو کے حامی اور عیسائی اراکین اسمبلی نے آئین کی منظوری کے لیے بلائے گئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام پسند مصر پر اپنا تصورِ اسلام نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ مصر کے صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود کو جو نئی طاقتیں تفویض کی ہیں وہ اس وقت معطل ہو جائیں گی جو عوام نئے آئین پر متفق ہو جائیں گے۔