مصر کی طرف سے آٹھ امریکی تنظیموں کی درخواست مسترد

syria

syria

مصر : (جیو ڈیسک)مصر نے امریکہ کی آٹھ غیر سرکاری تنظیموں بشمول سابق صدر جمی کارٹر کی سربراہی میں انتخابات کی نگرانی کرنے والے ایک گروپ کو ملک میں کام کرنے کی اجازت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی مینا نے کہا ہے کہ سماجی معاملات کی وزارت نے امریکی سول سوسائٹی کی تنظیموں کو لائسنس دینے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ ان کی کارروائیاں مصر کی خودمختاری کے خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔

ایجنسی کے مطابق آٹھ تنظیموں میں کارٹر سنٹر، کوپٹک آرفنز اور سیڈز آف پیس بھی شامل ہیں۔ باقی پانچ تنظیموں کے ناموں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔کارٹر سنٹر دنیا بھر میں انتخابات کی نگرانی کرتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے یہ آزادانہ اور شفاف ہوں۔ مصر کی حکمران فوجی کونسل نے گروپ کو گزشتہ نومبر سے رواں سال فروری تک ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی نگرانی کی اجازت دی تھی لیکن یہ واضح نہیں کہ یہ اجازت آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے بھی ہوگی کہ نہیں۔مقامی اور غیر ملکی سول سوسائٹی گروپوں کی طرف سے مصر کی حکومت پر اجازت نامے دینے میں تاخیر کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں۔