مظہر نامی پٹواری اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر میرے ماموں کی زمین ہتھیانا چاہتا ہے ، اللہ دتہ

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) مظہر نامی پٹواری اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر میرے ماموں کی زمین ہتھیانا چاہتا ہے محکمہ مال کیساتھ ملی بھگت کرکے رقبہ کی گرداوری اپنے نام لگوا لی جبکہ موقع پر عملاً ہم قابض ہیں ڈپٹی کمشنر بھمبر ہمیں انصاف دلائیں ان خیالات کا اظہار بڑھنگ کے رہائشی اللہ دتہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ میرا ماموں اسحاق خان لا ولد فوت ہو گیا جس کے ہم قانونی وارث ہیں اور ماموں کے رقبہ پر ہم قابض ہیں جبکہ مظہر نامی پٹواری جو کہ ہمارے گاؤں کا ہے محکمہ مال میں ہونے کا نا جائز فائدہ اٹھا کر ہمار ی زمین ہتھیانا چاہتا ہے محکمہ مال کیساتھ ملی بھگت کرکے اس نے رقبہ کی گرداوری اپنے نام لگوالی ہے جو کہ بالکل غلط ہے موقع پر ہم کھیتی باڑی کررہے ہیں ہم نے اس کیخلاف چیئرمین احتساب بیورو ،ڈپٹی کمشنر بھمبر اور ایس پی بھمبر کو بھی درخواست دی ہے کہ موصوف کیخلاف کاروائی کی جائے اور ہمیں انصاف دلایا جائے۔