الخیر یونیورسٹی بھمبر میں بی ایڈ کی عملی ورکشاپ کا آغاز کر دیا گیا ہے

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) الخیر یونیورسٹی بھمبر میں بی ایڈ کی عملی ورکشاپ کا آغاز کر دیا گیا ہے ورکشاپ کے افتتاحی پروگرام میں ڈاکٹر محمود احمد اعوان ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ الخیر یونیورسٹی بھمبر آزاد کشمیر کی واحد پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹی ہے جو اساتذہ کی ترتیب میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی اور نہایت اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی زیر نگرانی اس ورکشاپ میں زیر تربیت طلباء و طالبات کو تدریس کے فن سے روشناس کروائیں گے۔

مستقبل میں یہ طلباء و طالبات یونیورسٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے یونیورسٹی کا نام روشن کرینگے تقریب سے ڈاکٹر حمید نواز،ڈاکٹر راجہ صابر حسین اور راجہ طارق پرویز نے بھی خطاب کیا۔