نہ معافی مانگی گئی نہ ڈرون بند ہوئے، سپلائی کیوں بحال کی جارہی ہے۔ نواز

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

پاکستان : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی پر پارلیمنٹ کو بائی پاس کیا گیا تو مزاحمت کرینگے۔ پارلیمنٹ کی شرائط پرعمل کے بغیر سپلائی بحالی کیخلاف ہیں۔ سلالہ حملے پر معافی مانگی گئی نہ ڈرون حملے بند ہوئے پھر سپلائی کیوں بحال کی جارہی ہے۔

نواز شریف نے کہاکہ امریکا سے معاملات تحریری صورت میں سامنے آنے چاہئیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر غیر ملکی اڈوں کے خلاف ہیں۔ حکومت عدلیہ کے بعد پارلیمنٹ کی بے توقیری کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔ پارلیمنٹ کی بے توقیری حکمرانوں کے انجام کو مزید قریب لے آئے گی۔