معروف گلوکارہ مہناز بیگم انتقال کر گئیں

Mehnaz Begum Died

Mehnaz Begum Died

کراچی (جیوڈیسک) کراچی معروف گلوکارہ مہناز بیگم انتقال کر گئیں، وہ طویل عرصے سے بیمار اور امریکا میں مقیم تھیں۔ پاکستان کی معروف گلوکارہ مہناز بیگم علاج کیلئے کراچی سے امریکا جاتے ہوئے بحرین میں انتقال کر گئیں۔

وہ طویل عرصے سے بیمار تھیں۔ مہناز بیگم علاج کے سلسلے میں کافی عرصے سے امریکا میں مقیم تھیں۔ مہنا زبیگم نے فلم اور ٹی وی کیلئے کئی مشہور گانے گائے، انہیں غزل اور ٹھمری گانے میں کمال حاصل تھا۔ مہناز بیگم سلام، مرثیے اور نوحے بھی پڑھتی تھیں۔ مہناز بیگم بلڈ پریشر ، شوگر اور پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا تھیں۔