فلم شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا کے سیکوئل کا ٹریلر جاری

Film Shootout At Wadala

Film Shootout At Wadala

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹیپولیس انکانٹرز کی کہانی بیان کرتی2007 کی بالی ووڈ فلم “شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا” کے سیکوئل”شوٹ آؤٹ ایٹ واڈلا”کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ہدایتکار سنجے گپتا کی اس فلم کو معروف فلمساز ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا ہے جس میں جان ابراہم، انیل کپور ، تشار کپور ، کنگنا رناوٹ ، سونوسوڈ ، منوج باجپائی ، مہیش منجریکر اور رونت روئے نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

جبکہ پریانکا چوپرا ایک آئٹم سونگ کے لیے بحیثیت مہمان اداکارہ اس فلم کا حصہ بنیں گی۔ 1982میں ممبئی پولیس کے ہاتھوں ہونے والے پہلے انکاؤنٹر مرڈر سے شروع ہونے والی یہ کہانی ممبئی میں گینگ انکاؤنٹرز کی عکاسی کرتی ہے۔

ایکشن سے بھرپور کرائم تھرلر فلم شوٹ آؤٹ ایٹ واڈلا رواں سال یکم مئی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔ واضح رہے کہ اس فلم کا میوزک معروف بھارتی موسیقار انو ملک کیساتھ پاکستانی بینڈ Roxen کے گلوکار و موسیقار مصطفی زاہد نے ترتیب دیا ہے۔