معمر قذافی کے مخالف رہنما لیبیا کے نئے صدر منتخب

Gaddafi

Gaddafi

لیبیا (جیوڈیسک) معمر قذافی کے مخالف ترین اسلامی رہنما محمدالمغاریف کو لیبیا کا نیا صدر منتخب کر دیا گیا۔ محمد المغاریف جنرل نیشنل کانگرس میں 113 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل لبرل آزاد امیدوار علی زاہدان نے 85 ووٹ حاصل کئے۔ محمد المغاریف 1940 کو مشرقی شہر بن غازی میں پیدا ہوئے۔ نیشنل فرنٹ پارٹی کے ٹکٹ سے جنرل نیشنل کانگرس آف لیبیا کے رکن بنے۔

وہ 1980 میں بھارت کے سفیر تھے۔ جب انہوں نے حکومت سے اختلافات کے باعث اپنے عہدے سے استعفی دیکر جلاوطنی اختیار کی اور قذافی حکومت کیخلاف جدوجہد کیلئے نیشنل سالویشن فرنٹ کے نام سے ایک گروپ تشکیل دیا۔