معین الدین پور سیداں میں قدیمی جلوس شبیہہ ذوالجناح و مجلس عزاء منعقد ہوئی

گجرات (جی پی آئی) معین الدین پور سیداں میں قدیمی جلوس شبیہہ ذوالجناح و مجلس عزاء منعقد ہوئی ، ایک سو سال پہلے سے شروع ہونے والی مجلس عزاء میں ممتاز ذاکرین ، مولانا سید نسیم عباس شیرازی ، مولانا شیخ سخاوت اسلام آباد اور غلام عباس فریدی نے فضائل و مصائب شہداء کربلا بیان کیے ، جس کے بعد روایتی جلوس شبیہہ ذوالجناح و علم برآمد ہوا ، جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا۔

سید طالب حسین شاہ مرحوم کی رہائشگاہ پر پہنچا جہاں پر عزاداران نے لنگر کیا ماتم داری کی اور جلوس سید جاوید حیدر شاہ کی رہائشگاہ پر پہنچا جہاں پر عزاء داران نے زنجیر زنی کی اور جلوس اختتام پذیر ہوا ، جلوس سید ہارون بابر جعفری ، سید ذکی شاہ ، سید مکی شاہ ، سید جاوید حیدر شاہ ، سید سہیل شاہ ، سید عدیل شاہ ، سید عقیل شاہ ، سید ارتضیٰ شاہ ، سید ثقلین شاہ کی سربراہی میں برآمد ہوا ، جبکہ جلوس میں جنرل سیکرٹری حسینیہ ٹرسٹ سید سرفراز جعفری ، سید سہیل عباس ، سید سرجیل عباس ، بلو شاہ ، سید علی عباس ، سید محمود شاہ ، سید ممتاز شاہ ، سید نعیم اختر ، سید علی قاسم ، سید علی عمران ، سید ثقلین شاہ ، سید ذیشان حیدر ، وکی شاہ ، سید ازن شاہ ، سید زین شاہ ، سید اکبر شاہ ٹرانسپورٹر ، سید مجاہد شاہ ، سید شاہد شاہ ، سید آصف رضا نقوی ، سید مشکور مہدی زیدی ، رانا مشرف علی ناز و دیگر بھی ہمراہ تھے ، اس موقع پر عزاداران کی حفاظتی کیلئے پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری تعینات تھی۔