پولیس مقابلے میں مجاہد شاہ عرف نانے شاہ ہلاک ایک ملزم گرفتار

گجرات (جی پی آئی)پولیس مقابلے میں مجاہد شاہ عرف نانے شاہ ہلاک ایک ملزم گرفتار ، تفصیلات کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گجرات پولیس نے گزشتہ روز اطلاع ملنے پر سرگودھا کے نواحی علاقہ میں سرگودھا پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کر کے معین الدین پور سیداں کے رہائشی مجاہد شاہ عرف نانے شاہ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی ، فائرنگ کے تبادلہ میں نانے شاہ ہلاک ہو گیا ، جبکہ ایک ملزم مظہر شاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مجاہد شاہ عرف نانے شاہ گجرات پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا ، اور حال ہی میں ڈسٹرکٹ جیل گجرات سیشن کورٹ پیشی پر آتے ہوئے پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہو گیا تھا ، یاد رہے کہ مجاہد شاہ عرف نانے شاہ کی خاندانی دشمنی چلی آ رہی تھی ، خاندانی دشمنی کی وجہ سے درجنوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔