پولیس کانسٹیبل کو نامعلوم افراد نے اغواء کر کے قتل کر دیا

گجرات (جی پی آئی) پولیس کانسٹیبل کو نامعلوم افراد نے اغواء کر کے قتل کر دیا اور نعش موضع وڑائچانوالہ کے قریب پھینک دی ، تفصیلات کے مطابق 15کے کانسٹیبل محمد واصف گوندل کو نامعلوم افراد نے رسیوں سے باندھ کر تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور نعش موضع وڑائچانوالہ کے قریب کھیتوں میں پھینک دی۔

پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے ، مقتول ممتاز ثناء خوانِ رسول عارف شاہد گوندل ، محکمہ تعلیم کے راہنما ڈاکٹرآصف گوندل کے بھائی تھے۔