مغلیہ دور کی قدیم یاد گاریں لاوارث تاریخی ورثہ ضائع ہونے لگا محکمہ آثار قدیمہ نوٹس لے بھمبرکے شہریوں کا مطالبہ

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مغلیہ دور کی قدیم یاد گاریں لاوارث تاریخی ورثہ ضائع ہونے لگا محکمہ آثار قدیمہ نوٹس لے بھمبرکے شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبر جو کبھی مغلیہ دور حکومت میں سری نگر جانے کے رکاوٹ کا دروازہ ہوا کرتا تھا مغل بادشاہوں نے بھمبر میں ،مسجد ،باولی کنواں ،ہاتھی گیٹ ،شاہ شتر مسجد اور وادی سماہنی میں قلعہ اور سرائے تعمیر کروائی جو عرصہ گزر جانے کے بعد مناسب توجہ نہ ہونے کے باعث اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ بھمبر شہر کے وسط میں باولی کنواں اب بھی بہتر حالت میں موجود ہے لیکن اردگرد کی آبادی کیطرف کوڑا کرکٹ پھینکنے کے باعث زوال پذیر ہو رہی ہے کی مرمت کرکے آدھے شہر کو پانی کی فراہمی میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

بھمبر کے شہریوں نے آزاد حکومت کے محکمہ آثار قدیمہ اور ڈپٹی کمشنر بھمبرسے مطالبہ کیا ہے کہ اس مغلیہ دور حکومت کے تاریخی ورثہ کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔