مقبوضہ جزائر کو آزاد کرانے کیلئے جاپان کی فوجی مشقوں کا آغاز

Japanese Military

Japanese Military

ٹوکیو (جیوڈیسک) مقبوضہ جزائر کو آزاد کرانے کے لئے جاپان نے فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ان دنوں جاپانی پیرا ملٹری فورس جزائر کو آزاد کرانے کیلئے ایکشن میں دکھائی دے رہی ہے۔

جاپانی فوج اپنے جزائر کو دوسرے ممالک سے واپس لینے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس مقصد کے لیے جاپان میں فوجی مشقیں کی جا رہی ہیں۔

مشقوں کے دوران جاپانی پیرا مِلٹری فورسز نے ہیلی کاپٹر سے رسی کی مدد سے نیچے اترنے اور دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔ان مشقوں کو خصوصی طور مقبوضہ جزیروں کو دشمن کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔