مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا کے اسکول میں آگ لگ گئی

Kashmir Fire

Kashmir Fire

مقبوضہ کشمیر(جیوڈیسک) بارہ مولامقبوضہ کشمیر کے شہر بارہ مولا کے ایک سیکنڈری اسکول میں اگ لگ گئی، فوج آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، بھارتی میڈیا کے مطابق آج صبح ساڑھے سات بجے کے قریب اسکو ل میں آگ لگی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس، سی آر پی ایف اور فوج کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہو گئے ، آج اسکول میں امتحانات ہونے تھے ، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عمارت کا ڈھانچہ لکڑی کا ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کمروں میں رکھی کتابیں اور سامان کو بھی باہر نکالا جارہا ہے تاکہ آگ نہ پھیلے، پولیس نے آگ لگنے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔