ملازمین ضلع بھمبر زکوة و عشر کمیٹی بھمبر کا اجلاس زیر صدارت چوہدری نذیر احمد منعقد ہوا

 

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملازمین ضلع بھمبر زکوة و عشر کمیٹی بھمبر کا اجلاس زیر صدارت چوہدری نذیر احمد آڈٹ آفیسر ضلع زکوة و عشر کمیٹی بھمبر میں منعقد ہوا جس میں چوہدری مجید احمد کسگمہ کو ایڈمنسٹریٹر زکوة و عشر پرموٹ ہونے پر مبارک باد دی گئی اور اس امید کا اظہار کیا کہ آفیسر موصوف پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ وملازمین کی ترقی کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

اجلاس میں تحصیل زکوة و عشر سماہنی و برنالہ کے ملازمین نے بھی شرکت کی اجلاس میںسینئر آڈیٹرپرویز اختر،طارق محمود سینئر آڈیٹر ،محمد رفیع سیٹنوگرافر ،سرور سبحانی جونیئر کلرک ۔محمد رزاق چوہان جونیئر کلرک ،سیکرٹری جاوید اختر ،سید فداحسین شاہ اکاؤنٹنٹ سماہنی اور ندیم اختر نائب قاصد نے شرکت کی ۔