ملالہ پرحملے کے شبے میں گرفتار 25 افراد کو چھوڑ دیا گیا

 Malala Yousafzai

Malala Yousafzai

سوات(جیوڈیسک) سوات میں ملالہ یوسفزئی پر حملے کے بعد حراست میں لئے گئے افراد میں سے دو چوکیداروں سمیت پچیس افراد کو چھوڑ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سوات میں ملالہ اور اس کی ساتھیوں پر حملے کے بعد پولیس نے مختلف علاقوں سے دوسوسے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکرنامعلوم مقام منتقل کردیا تھا، جہاں سے تفتیش جاری تھی۔

اس سلسلے میں گزشتہ روزپولیس نے خوشحال پبلک اسکول کے دو چوکیدار عرفان اور جاوید سمیت پچیس افراد کو چھوڑ دیا، جبکہ حراست میں لئے گئے مزید افراد سے تفتیش جاری.اسکول کا اکاؤنٹننٹ ابھی تک زیر حراست ہے۔ گرفتار افراد کوکسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے۔