جعلی ڈگری کیس، سید عاقل شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

Syed Aqil Shah

Syed Aqil Shah

خیبرپختونخوا(جیوڈیسک)جعلی ڈگری کیس میں خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل سید عاقل شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں۔

جعلی ڈگری کیس میں سید عاقل شاہ کو ڈسٹرکٹ سیشن جج کی عدالت میں آج طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پر جج نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیبر خان نے سید عاقل شاہ کو 20 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔