ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لئے خورشید گورنمنٹ گرلز کالج شاہ فیصل کالونی میں خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام

کراچی : خورشید گورنمنٹ گرلز کالج شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام انتہاپسندی اور جہالت کے خلاف علم کی شمع روشن کرنے والی سوات کی ہونہار بیٹی ملالہ یوسف زئی جنہیں دہشت گردی کا نشانہ بنا یا گیا اُن کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعائی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج کی پرنسپل پروفیسر خورشید بانو ،وائس پرنسپل پروفیسر ناہید بھٹو اور دیگر اساتذہ کے ہمراہ طالبات نے ملالہ یوسف زئی(ستارہ جرات) اور اُن کے ساتھ ذخمی طالبہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی اس موقع پر طالبات نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیف کردار تک پہنچا یا جائے طالبات نے ملالہ یوسف زئی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ علم کی شمع روشن کرنے والی ملالہ یوسف زئی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ملالہ کے مشن میں ملک کی تمام طالبات اُن کی شانہ بشانہ جدو جہد کرینگی۔