ملا فضل اللہ پاکستانی حکومت کو گرانا چاہتا ہے

Rehman Malik

Rehman Malik

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک نفاذ شریعت محمدی کا سربراہ ملا فضل اللہ پاکستانی حکومت کو گرانا چاہتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملا فضل اللہ پاکستان کے لئے خطرناک ہے۔ افغان حکومت کے بعض عناصر ملا فضل اللہ کی مدد کر رہے ہیں۔ افغان حکومت پاکستان کے خلاف کارروائیاں بند کرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملا فضل اللہ افغانستان سے پاک فوج پر حملہ کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے مل فضل اللہ گروپ میں بھرتی کی جارہی ہے۔ انہوں نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ملا فضل اللہ کیخلاف کارروائی کرے اور پاکستان کے خلاف بھی کارروائیاں بند کرائے۔